کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا K2کی پہاڑی سر کرنے کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا K2کی پہاڑی سر کرنے کا فیصلہ
کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا K2کی پہاڑی سر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، قومی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کے ٹو کی پہاڑی سر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس بات کا اعلان انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ساجد سدپارہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کل پھر سے کے ٹو کی پہاڑی سر کرنے جارہا ہوں، گزشتہ سال میرے والد کے ٹو پرگئے تھے پربدقسمتی سے وہ واپس نہیں آئے۔

ساجد سدپارہ نے کہا کہ میرے والد پہلے انسان تھے جنہوں نے کے ٹو سر کیا تھا، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اس دفعہ میری ٹیم اور غیر ملکی کلایمبرز شامل ہیں۔

ساجد سدپارہ نے کہا کہ ہمارا پلان کیٹو جانے کا ہے اور ساتھ ہی ڈاکیومنٹری بنانے کا بھی ہے، جون سنو اور علی سدپارہ کی زندگی پر ڈاکیومنٹری بنانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں K2 جا کر جاننا چاہتا ہوں کہ وہاں میرے والد اور جان سنو کے ساتھ کیا ہوا،انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی ایک ایڈوینچر ہے جس کا مجھے شوق ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی کوہ پیما کا ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستانی جھنڈا لہرا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین

ساجد سدپارہ نے کہا کہ کیٹو جانے کا مقصد سرچنگ بھی ہے اور ڈاکیومنٹری بنانا بھی ہے، کے ٹو کو سر کرنے میں چالیس سے پینتالیس دن لگ سکتے ہیں،گلگت بلتستان حکومت سے کیٹو سر کرنے کی بات کی تھی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب اب تک نہیں آیا۔