معروف اداکار علی رحمان خان نے پاکستانی اداکاروں کو اُن کی اداکاری کی مہارت کے مطابق درجہ بندی دی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکار ایک ٹاک شو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے فیصل قریشی، گوہررشید، زاہد احمد اور عمران اشرف کی اداکاری کی تعریف کی۔
علی رحمان کے مطابق وہ پاکستانی اداکارجو منفی کردار کو بہت اچھے سے نبھاتے ہیں اُن میں پہلے نمبر پر گوہر رشید، دوسرے نمبر پر عمران اشرف، تیسرے نمبر پر فیصل قریشی اور آخری نمبر پر زاہد احمد ہیں۔
گریمی ایوارڈز 2023 میں شرکت کرنے والے فنکاروں کے لباس توجہ کا مرکز بن گئے
جبکہ اداکاراؤں کی فہرست میں صنم بلوچ کو پہلے نمبر پر، ہانیہ عامر کو دوسرے نمبرپر، اشنا شاہ کو تیسرے نمبر پر، حریم شاہ کو چوتھے نمبر پر اور آخری نمبر پر ارمینہ خان کو رکھا۔
اسلام آباد میں پیدا ہونے والے علی رحمان خان نے اداکاری کا آغاز 2012 کے مزاحیہ ڈرامے گول چکر سے کیا، اس کے بعد رومانوی ڈرامہ سیریل رشتے کچھ ادھورے سے میں اداکاری کی، جس سے انھیں شہرت ملی۔
علی رحمان خان کو محبت اب نہیں ہوگی (2014) اور دیارِ دل (2015) میں اداکاری کے حوالے سے آج بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں جانان (2016)، پرچی (2018) اور ہیر مان جا (2019) شامل ہیں۔