معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے اسلام آباد میں اقلیتوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے اسلام آباد میں اقلیتوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا
معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے اسلام آباد میں اقلیتوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے اقلیتوں کو درپیش نکاح کے اندراج کا مسئلہ حل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ یونین کونسل کی سطح پر نادرا کے ذریعے اقلیتوں کے نکاح کا باضابطہ اندراج شروع کردیا گیا۔

معاونِ خصوصی علی نواز اعلان نے کئی دہائیوں سے حل طلب اقلیتوں کے مسئلے پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور کام کیا۔ نکاح کا اندراج نہ ہونے کی وجہ سے اقلیتی برادری پریشان تھی۔

اقلیتوں کو اسلام آباد میں نوکریوں اور بیرونِ ملک سفر کے ساتھ ساتھ دیگر روزمرہ امور کی انجام دہی میں پریشانی کا سامنا تھا۔ علی نواز اعوان نے پارلیمان میں یہ معاملہ اٹھایا۔

وزارتِ داخلہ اور ماتحت اداروں نے معاونِ خصوصی کے معاملہ اٹھانے پر کارروائی کرتے ہوئے قانون سازی کی اور گزشتہ روز اقلیتوں کے نکاح کے اندراج کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا  علی نواز اعوان کو اضافی عہدے سے ہٹانے کا حکم

Related Posts