اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کے حلقۂ انتخاب میں ترقیاتی کام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی جس پر علی محمد خان نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ میرے حلقۂ انتخاب این 22 کے عوام کیلئے سوئی گیس کی سہولت لانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ تقریباً 300 کلومیٹر سوئی گیس فنڈ کیلئے 96 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ تحصیل تخت بھائی کے لیے پہلے ہی 4 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی جاچکی ہے جس کیلئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
NA22 WORKS
2/9/2020مبارک باد !
N22عوام تہ سوئ گیس دہ پارہ96 کروڑ روپے یعنی تقریباً 300 کلومیٹر سوئ گیس فنڈز منظوری مبارک شہ۔
دے نہ علاوہ قریباً 4کروڑ فنڈ مخکے منظور شوی تحصیل تخت بھائ علاقہ کی۔ داسے ٹول فنڈ قریباً 100کروڑ یعنی 1 ارب نہ زیات الحمدللّٰہ منظور شو
شکریہ عمران خان pic.twitter.com/vWcmz7Xink— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) September 3, 2020
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت انسدادِ تشدد بل آج پیش کرے گی۔وزیرِ اعظم