سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار علی فضل اور رچا کی خفیہ شادی کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار علی فضل اور رچا کی خفیہ شادی کے چرچے
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار علی فضل اور رچا کی خفیہ شادی کے چرچے

سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی اداکار علی فضل اور فنکارہ رچا چڈھا کی خفیہ شادی کے چرچے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں نے لوگوں سے چھپ کر شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار علی فضل نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جسے رچا چڈھا کے ہاتھ سمجھ لیا گیا۔ انسٹا گرام پر اپنے ییغام میں معروف بھارتی اداکار نے محبت اور مہندی کے الفاظ بھی تحریر کیے۔

تصویر شیئر کرتے ہی مداحوں اور بالی ووڈ فنکاروں کی طرف سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا رچا چڈھا اور علی فضل نے آپس میں شادی کر لی؟ ایک مداح نے سوال کیا کہ کہیں آپ نے نکاح تو نہیں کر لیا؟

Ali Fazal on Instagram

بہت سے مداح علی فضل کو مرزا پور سیریز میں ادا کیے گئے کردار سے یاد کرتے ہیں۔ ایک نے کہا کہ گڈو بھیا، مبارک ہو، ایک اور مداح نے کہا کہ محبت مبارک ہو۔ تاہم معروف اداکار نے تصویر ہی ڈیلیٹ کردی۔

معروف اداکارہ رچا اور علی فضل کی منگنی 1 سال سے زائد عرصہ قبل ہوئی جس کے بعد 2020ء میں شادی کا اعلان کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کی وباء پھیلنے کے بعد سے اب تک دونوں کی شادی نہیں ہوسکی۔

قبل ازیں 2013ء میں فُکرے نامی فلم میں دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2016ء میں اداکارہ رچا چڈھا اور علی فضل نے ایک دوسرے میں دلچسپی لینے کا اعتراف کر لیا۔

رچا چڈھا نے بہت سی بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں شکیلہ، مسان، فکرے ریٹرنز، گینگز آف واسع پور اور سیکشن 375 بھی شامل ہے جس میں وہ وکیل بنی تھیں۔

علی فضل بھی بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں بوبی جاسوس، وکٹوریا اینڈ عبدل اور ہیپی بھاگ جائے گی شامل ہیں۔ تاحال دونوں فنکاروں کی جانب سے خفیہ شادی کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی سڑک کنارے ڈانس کی ویڈیو وائرل

Related Posts