آئینی ترمیم تو دور، انہوں نے بل لانے کا بھی کیسے سوچا؟ علی امین گنڈا پور

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
علی امین گنڈا پور
(فوٹو: دی کرنٹ)

پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئینی ترمیم لانا تو دور، انہوں نے بل لانے کا بھی کیسے سوچا۔ ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق آج رحمۃ اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ترامیم لانے والے شرم کریں۔ یہ ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور حملہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنے آپ کو جمہوری پارٹی کہنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ اس طرح کے بل کو لانا تو دور، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا ملک میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت، اس قسم کا بل اور شرائط لا کر ان کو کامیابی ملے گی؟

وزیر اعلیٰ نے کہا ہک ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پہلے ان کو پارلیمنٹ میں شکست دی جائے گی، پھر عدلیہ کے ذریعے بھی ان کی ہار ہوگی۔ ہم اپنے جائز حق کیلئے تمام آئینی حقوق کے تحت بل پاس ہونا تو دور، بل پیش کرنے بھی نہیں دیں گے۔

 

Related Posts