علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے فارغ، وزارت اعلیٰ کو بھی خطرہ؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Amin Gandapur sacked as PTI provincial president

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ہفتہ کے روز علی امین گنڈا پور کو پارٹی کے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عمران خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کے اہم عہدے سے نکال کرجنید اکبر کو پارٹی کا صوبائی صدر نامزد کیا ہے۔

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت دی کہ وہ جنید اکبر کی خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی صدر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

ایک دن پہلے ایم این اے جنید اکبر قومی اسمبلی کی طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

اس کے علاو سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے مشاورت کا عمل شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گنڈا پور پی ٹی آئی کے صدر کے طور پر جاری نہیں رہنا چاہتے تاکہ وہ حکومت کے امور پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیبر پختونخوا سے آنے والی بدعنوانی کی کہانیوں پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔پی ٹی آئی کے بانی نے علی امین گنڈا پور کو کہا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیںاور کام پر توجہ دیں۔

Related Posts