جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور: استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود پر گولی چلا کر خودکشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے پستول سے گولی چلا کر خودکشی کی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے سر میں گولی ماری۔

یہ بھی پڑھیں:

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

جہانگیر خان ترین کی استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنماؤں نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔ جہانگیر ترین کو واقعے کی اطلاع پارٹی اجلاس کے دوران ملی جس کے بعد جہانگیر ترین اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ بزنس مین عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں رہائش پذیر تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کا اعلان کر دیا، اس موقعے پر عبدالعلیم خان، محمود مولوی، عمران اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

نئی جماعت کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ہم آج ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ اس دوران بہت سارے لوگوں سے ملا ہوں، سب کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں روایتی سیاست دان نہیں ہوں۔ سیاست میں آنے سے لے کر اب تک ایک ہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کروں۔