سابق قائم مقام وزیرِ اعلیٰ سندھ الحاج شمیم الدین کاانتقال، کراچی میں سپردِ خاک کر دیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق قائم مقام وزیرِ اعلیٰ سندھ الحاج شمیم الدین کاانتقال، کراچی میں سپردِ خاک کر دیاگیا
سابق قائم مقام وزیرِ اعلیٰ سندھ الحاج شمیم الدین کاانتقال، کراچی میں سپردِ خاک کر دیاگیا

کراچی میں سابق قائم مقام وزیرِ اعلیٰ سندھ الحاج شمیم الدین کا 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا جنہیں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ پاکستان کے رہنما، سابق قائم مقام وزیرِ اعلیٰ سندھ، سابق جنرل سیکریٹری مسلم لیگ سندھ، سربراہ پاکستان اسلامک فورم اور سرپرست فرزندانِ پاکستان الحاج شمیم الدین کی وفات گزشتہ روز فجر کی نماز کے بعد ہوئی۔

الحاج شمیم الدین کی عمر 90 برس تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ، دو صاحبزادے اور 5 صاحبزادیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ گزشتہ روز شام 5 بجے الحاج شمیم الدین کی نمازِ جنازہ ان کی پرانی رہائش گاہ کے قریب عید گاہ گراؤنڈ، وحید آباد، گلبہار میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں الحاج شمیم الدین کے عزیزو اقارب، مسلم لیگی کارکنان، رہنما اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ الحاج شمیم الدین کی تدفین وحید آباد قبرستان میں کی گئی۔ ان کے ایصالِ ثواب کیلئے سوئم کا اہتمام کل بعد نمازِ عصر تا مغرب جامع مسجد المدینہ، نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی،مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن، کاروباراورآمدورفت پر پابندیاں عائد

Related Posts