بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم کیسری چیپٹر 2 نے دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا دی، فلم نے اوورسیز مارکیٹ میں ریکارڈ کمائی کی ہے۔
اکشے کمار اور آر مادھون کا کورٹ روم ڈرامہ ‘کیسری چیپٹر 2′ نے پہلے ہی دن دھوم مچادی، فلم نے’جاٹ’ کا غرور پہلے دن ہی ختم کرکے ریکارڈ بنادیا۔
اکشے کمار اور آر مادھون کی فلم’کیسری چیپٹر 2′ سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔ فلم نے حیرت انگیز طور پر پہلے ہی دن سنی دیول کی ایکشن فلم کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
سپر اسٹار اکشے کمار کی فلم ‘کیسری چیپٹر 2’ 18 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ اس میں اننیا پانڈے اور آر مادھاون نے بھی کام کیا ہے۔
اکشے کمار کی ‘کیسری چیپٹر 2’ نے باکس آفس پر سست شروعات فلم کا کھاتہ پہلے دن ایک ہندسے کے ساتھ کھلا لیکن شام اور رات کے شوز کامیاب رہے۔
اس کے ساتھ فلم نے بیرون ممالک میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے اس کی کمائی اچھی رہی۔
تجارتی ویب سائٹ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی فلم نے اوورسیز مارکیٹ میں پہلے دن 5.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
کیسری چیپٹر نے پہلے دن دنیا بھر میں 15 کروڑ روپے کمائے جبکہ سنی دیول کی ‘جاٹ’ نے پہلے دن دنیا بھر میں 13.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔