ایڈریئن سینا کا عائشہ عمر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Akcent’s Adrian Sina ‘would love’ to work with Ayesha Omar

بخارسٹ:رومانیہ کے بینڈ اکیسنٹ موسیقار ایڈریئن سینا نے پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ رومانین موسیقار کی پیشکش پر پاکستانی اداکارہ نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک براہ راست انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایڈریئن سینانے کہا کہ عائشہ عمر ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور میں ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند کرونگا۔

اپنے انٹرویو میں موسیقار ایڈریئن سینانے اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک چیز جسے وہ یاد کرتے ہیں وہ چائے ہے۔ گلوکارہ نے جی ایچ کیو میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے کی یادیں بھی تازیں کیں۔

دوسری جانب عائشہ عمر نے موسیقار ایڈریئن سیناکی جانب سے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:عائشہ عمر کا انوکھے انداز میں کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین

عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ اکیسنٹ ایک بہت بڑا نام ہے ، میں ہمیشہ ہی ان کی موسیقی کی مداح رہی ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ واقعی ان کے تبصروں پر شکر گزار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ چاہے یہ گانا، البم، ڈیجیٹل مہم، یا فلم ہومیں آپ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی ،میری اور میرے کام کی تعریف کے لئے بہت بہت شکریہ۔

Related Posts