میرپور: آزاد جموں و کشمیر حکومت کے قیام کا 75واں یومِ تاسیس آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میر پور سمیت آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں میں یومِ تاسیس پر مسرت طریقے سے منایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی دن کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے تجدیدِ عہد کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
ارشد شریف کو پولیس نے شناخت میں غلطی پر گولی ماری۔ کینین میڈیا
ہر سال آزاد جموں و کشمیر حکومت کے قیام کا یومِ تاسیس 24 اکتوبر کے روز منایا جاتا ہے جبکہ 1947 میں اسی روز آزاد کشمیر کے بہادر سپوتوں نے اپنی سرزمین بھارتی حمایت یافتہ ڈوگرہ راج سے آزاد کروائی۔ یومِ تاسیس تمام 10اضلاع میں منایا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں یومِ تاسیس کے اعتبار سے مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جن میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات یومِ تاسیس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈال رہی ہیں۔ کشمیری شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
آج آزاد جموں و کشمیر میں درالحکومت میں نمازِ فجر کے بعد توپوں کی سلامی دی گئی۔ جموں و کشمیر کی آزادی کی جلد کامیابی اور آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہرانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔