اجے دیوگن اور تبو کی فلم ‘بھولا’ کب ریلیز ہوگی؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اجے دیوگن اور تبو کی فلم 'بھولا' کب ریلیز ہوگی؟
اجے دیوگن اور تبو کی فلم 'بھولا' کب ریلیز ہوگی؟

بھارت کے مایہ ناز اداکار اجے دیوگن جو آج کل اپنی آنے والی فلم ‘رن وے 34’ کی ریلیز کی تیاریاں کررہے ہیں نے اپنی اگلی فلم ‘بھولا’ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اجے دیوگن نے فلم ‘بھولا’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلم 30 مارچ 2023 کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ اداکارہ تبو بھی اداکاری دکھاتی ہوئی نظر آئینگی بعدازاں فلم کی ہدایت کاری دھرمیندر شرما نے دی ہے۔

خیال رہے کہ بھولاتامل فلم ‘کیتھی’ کا ریمیک ہے، جو کہ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، کیتھی ایک ایکشن تھرلر فلم تھی جس کی ہدایت کاری لوکیش کندگراج نے کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کس بالی ووڈ ہیروئن سے شادی کرنے والے ہیں؟جانئے

مذکورہ فلم کی کہانی ایک قیدی کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار کارتی نے ادا کیا تھا، جو اس وقت پولیس کی مدد کیلئے آتا ہے جب اسمگلروں کا ایک گروہ ان پر حملہ کردیتا ہے۔

یادرہے کہ تامل فلم کی ہندی ریمیک بھولا کو گزشتہ سال 2021 میں ریلیز ہونا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

Related Posts