اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کے آر کے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کے آر کے
اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کے آر کے

ممبئی: بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے بالی ووڈ فلم دل جلے کے مرکزی اداکار کے مستقبل کے ارادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں جس کیلئے بلڈنگ بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا کہ کل میں نے لندن میں تعمیر کی گئی ایک بلڈنگ دیکھی جس میں سے کچھ فلورز اجے دیوگن کیلئے مختص ہیں جس پر میں نے ایک مقامی شخص سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

نصرت فتح علی سفر نہیں کرسکتے تھے، آنند بخشی دیکھ کر رو پڑے۔اجے دیوگن

پیار تو ہونا ہی تھا، اجے دیوگن اور کاجول کی فلم پر ہیرو نے یادگاری پیغام جاری کردیا

ٹوئٹر پیغام میں معروف اداکار کمال راشد نے کہا کہ مقامی شخص کے مطابق اجے دیوگن کا یقین ہے کہ 2024 میں جب بی جے پی اقتدار سے الگ ہوچکی ہوگی، عین ممکن ہے کہ کانگریس بھارت کی حکمرانی اور نریندر مودی کی کرسی سنبھال لے۔

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1468089199970684928

 کمال راشد نے کہا کہ اگر کانگریس برسرِ اقتدار آگئی تو اجے دیوگن سمجھتے ہیں کہ انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا کیونکہ ان کے خلاف پاناما کیسز شاید کھل جائیں اور ایسی صورت میں اجے دیوگن 2024 میں ملک چھوڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار اجے دیوگن نے آنجہانی کلاسیکل گلوکار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت فتح علی خان سفر نہیں کرسکتے تھے جسے دیکھ کر ایک مرتبہ بھارتی نغمہ نگار آنند بخشی روپڑے اور اپنے رویے پر معافی مانگی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراکتوبر میں اپنے پیغام میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین نے نصرت فتح علی خان اور آنند بخشی کے متعلق اجے دیوگن کا ویڈیو کلپ شیئر کیاجس میں اجے دیوگن نظر آئے۔

 

Related Posts