ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن ان دنوں طلاق کی افواہوں کے باعث خبروں میں ہیں، دونوں کی خاموشی نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے، اسی دوران اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو، جس میں انہوں نے اپنے “آئیڈیل مرد” کے بارے میں بات کی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق شادی سے قبل ایک پرانے انٹرویو میں ایشوریا نے اپنے آئیڈیل مرد کے بارے میں کہا تھا کہ میرا آئیڈیل مرد وہ ہوگا جو مجھ سے دیوانگی کی حد تک محبت کرے، کیونکہ میرے لیے کسی اور طرح ممکن نہیں۔ میں دل سے مکمل طور پر رومینٹک ہوں، اس لیے میرا آئیڈیل ساتھی لازمی طور پر رومانس کی خوب سمجھ رکھتا ہو۔
رومانس اور فلرٹ کرنے میں بڑا فرق ہے اور میں رومانس کو پسند کرتی ہوں۔ میں وقار کو اہمیت دیتی ہوں، جو آج کل کی دنیا میں نایاب اور انمول ہے، جو ظاہری بناوٹ اور مصنوعی پن سے بھری ہوئی ہے۔”
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے فلم “ڈھائی اکشر پریم کے” کے سیٹ پر ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیااور “امراؤجان” کے دوران ان کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔ فلم “گرو” کے بعد ابھیشیک نے ایشوریا کو شادی کی پیشکش کی اور 2007 میں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ ان کی ایک بیٹی ہے، آرادھیا بچن۔
سعودی فیشن شو میں خانہ کعبہ کی مبینہ توہین کے دعوے، حقیقت کیا ہے؟
حال ہی میں اننت امبانی کی شادی میں دونوں کی علیحدہ شرکت نے ان کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو جنم دیا۔ ابھیشیک کو اپنے والد امیتابھ بچن، والدہ جیا بچن اور بہن شویتا بچن کے ساتھ دیکھا گیا جبکہ ایشوریا اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ تقریب میں پہنچیں۔ ایشوریا کا فیملی فوٹو میں شامل نہ ہونا ان افواہوں کو مزید تقویت دے گیا، ابھی تک ایشوریا یا ابھیشیک نے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ایشوریا فی الحال اداکاری سے وقفہ لیے ہوئے ہیں اور انہوں نے پونیین سیلوان کی کامیابی کے بعد کوئی نیا پروجیکٹ اعلان نہیں کیا۔ اس فلم میں بہترین کارکردگی کے لیے ایشوریا نے آئیفا ایوارڈ جیتا تھا۔