ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کی برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کی برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر سے ملاقات
ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کی برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد:  ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر برائے ابلاغ فوزیہ یونس سے دفترِ خارجہ میں ملاقات کی جس کے دوران پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے پیغام میں ڈائریکٹر ابلاغ برطانوی ہائی کمیشن سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

ٹوئٹر پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مجھے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر برائے ابلاغ فوزیہ یونس سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہم نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مجھے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی و ابلاغی معاملات پر اقدامات کے حوالے سے ڈائریکٹر برائے ابلاغ فوزیہ یونس سے  تبادلۂ معلومات کا انتظار رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کوبھارت کا غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ پاکستان اس کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 5اگست کو بھارت نے انتہائی غیر قانونی اقدام اٹھایا اور ہندوتوا پالیسی کے ذریعے کشمیر میں بحران پیدا کیاگیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے،دفتر خارجہ

Related Posts