پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز کے کرایوں میں 3گنا تک اضافہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز کے کرایوں میں 3گنا تک اضافہ
پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز کے کرایوں میں 3گنا تک اضافہ

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) سمیت دیگر پاکستانی ائیر لائنز کے کرایوں میں 2 سے 3 گنا تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ مسافروں کی تعداد کا بڑھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے لاہور سے متحدہ عرب امارات، ترکی اور برطانیہ کے کرایوں میں 2 سے 3 گنا تک اضافہ کیا ہے۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور دبئی ایکسپو کے باعث کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 عراق کے شہر نجف کیلئے پی آئی اے نے پروازیں شروع کردیں

قومی ائیر لائن کے زیر اہتمام 7 روزہ سیفٹی ویک کا انعقاد

پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز نے لاہور سے شارجہ، دبئی، استنبول، دوحہ اور لندن کے کرایوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ 15 ہزار ، سعودی عرب کا 60 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے لندن جانے کیلئے 1 سے ڈیڑھ لاکھ ادا کرنے والے مسافروں کو 3 سے ساڑھے 3لاکھ روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی۔ پی آئی اے نے لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کا کرایہ 50 ہزار کی جگہ 96 ہزار روپے کردیا ہے۔ 

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ عالمی کاروباری اور کھیل سے متعلق ایونٹس کے باعث عرب امارات کی طرف جانے والے مسافروں کی تعداد بڑھ گئی، یو اے ای کیلئے 15 نومبر تک کی ٹکٹس فروخت کردی گئیں۔ ائیر لائنز نے طلب میں اضافہ دیکھتے ہوئے کرائے بڑھائے۔

Related Posts