ایئر انڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع، ایمرجنسی لینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ایئر انڈیا کے لیے یہ ہفتہ ایک مسلسل آزمائش بن گیا ہے۔ احمد آباد میں بدھ کو پیش آنے والے ہولناک طیارہ حادثے کے صدمے سے قوم ابھی سنبھلی بھی نہ تھی کہ جمعے کو ایک اور ایئر انڈیا پرواز کو دورانِ پرواز بم کی اطلاع موصول ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

یہ واقعہ تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ سے نئی دہلی جانے والی پرواز AI-379 میں پیش آیا، جو صبح 9:30 بجے روانہ ہوئی تھی۔ طیارہ انڈمان سمندر کے اوپر کافی دیر تک چکر کاٹتا رہا، اور بالآخر فوکٹ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق، طیارے میں سوار 156 مسافروں کو مکمل حفاظتی اقدامات کے تحت فوری طور پر باہر نکال لیا گیا، اور تمام افراد محفوظ رہے تاہم بم کی اطلاع کی نوعیت اور تفصیلات سے تھائی حکام نے تاحال آگاہ نہیں کیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پورا بھارت گزشتہ روز کے ائیر انڈیا بوئنگ 787 حادثے کے صدمے میں ہے، جس میں 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس المناک سانحے نے قومی فضائی تحفظ پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل واقعات کی یہ کڑی اتفاق نہیں لگتی بلکہ یہ بھارت میں فضائی سفر کے حوالے سے سیکورٹی اور نگرانی کے نظام کو دوبارہ جانچنے کا لمحہ ہے۔

مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ 2023 کے مقابلے میں 2024 کے ابتدائی 10 ماہ میں فرضی بم دھمکیوں میں 10 گنا اضافہ دیکھا گیا۔ صرف بھارت میں 1,000 سے زائد جھوٹی کالز اور پیغامات ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کو موصول ہوئے، جنہوں نے سیکیورٹی اداروں کی نیندیں اُڑا رکھی ہیں۔

ایئر انڈیا کی جانب سے اس تازہ واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن دو دن میں دو بڑے واقعات نے کمپنی کی ساکھ اور اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

Related Posts