کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس (جمعہ)تک کراچی پہنچ جائے گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ عمر شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امریکی سفارتخانے میں عمر شریف اور انکے اہلخانہ کے ویزہ اجرا کے لیے انٹرویو مکمل کیے گئے۔
تاہم امریکی سفارتخانے نے عمرشریف کو علالت کے باعث انٹرویو سے استثنیٰ دیا جس پر امریکی سفارتخانے اور حکام کے شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں: خان صاحب !پوری قوم رو رہی ہے،اچھے دن کب آئیں گے ؟،بلاول بھٹو