پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی والد کے ہمراہ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی والد کے ہمراہ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی والد کے ہمراہ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بازی گانے سے شہرت پانے والی پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے والد کے ہمراہ لی گئی اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جو 24 گھنٹوں کے اندر اندر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے والد کے ہمراہ ایک سبزہ زار میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ چشمہ پہنے ہوئے آئمہ بیگ کے والد کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ ہے اور آئمہ بیگ بھی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

گزشتہ روز پوسٹ کی گئی اِس تصویر میں آئمہ بیگ نے اپنے والد سے محبت کے اظہار کیلئے ”میرے بابا میری جان“ کے الفاظ تحریر کیے جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کے ساتھ بے حد سراہا۔ انسٹا گرام پر 24 گھنٹوں کے دوران آئمہ بیگ کی والد کے ساتھ تصویر کو 97 ہزار 119 صارفین نے پسند کیا۔

اب تک سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے والد کے ہمراہ آئمہ بیگ کی تصویر کو پسند کیے جانے کے ساتھ ساتھ کمنٹس بھی اچھے ملے۔ انسٹا گرام کے 619 صارفین نے مختلف انداز کے ساتھ آئمہ بیگ کی تصویر کو پسندیدگی کی سند عطا کرتے ہوئے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ 

 

https://www.instagram.com/p/CBs9nTBBZ39/

Related Posts