پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے 1 ہی ماہ میں 4 بار بال رنگ لیے تاہم انہوں نے مداحوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے گھر پر ایسی کوئی مشق نہ کریں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں جواں سال گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ جو میں نے کیا ہے، اپنے مداحوں کو وہی کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتی۔ گزشتہ ماہ میں نے اپنے بالوں کو 4 بار مختلف رنگوں سے رنگ لیا۔
اپنے فعل کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ایسا کرنا پاگل پن ہے تاہم میں نے ایسا ہی کیا ہے لیکن میری اپنے مداحوں سے گزارش ہے کہ براہِ کرم اپنے گھر پر ایسی کوئی مشق نہ کریں۔ میں آپ کو اس کا مشورہ نہیں دوں گی۔
ایک طرف آئمہ بیگ اپنے مداحوں کو بار بار بال رنگنے سے منع کرتی نظر آئیں تو دوسری جانب مداحوں نے ایک ہی مہینے میں 4 بار وہی فعل سرانجام دینے پر آئمہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے خوبصورت اور گڑیا کہہ کر تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
رواں برس اپریل کے دوران آئمہ بیگ نے اپنے دیرینہ دوست شہباز شگری سے منگنی کر لی تھی۔ دونوں کی ملاقات 2019ء کے ایک فلم سیٹ پر ہوئی جس کے بعد شہباز اور آئمہ نے ہمیشہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔
قبل ازیں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ہونے والے شریکِ حیات شہباز شگری کی سابقہ بیوی عائشہ لینیا نے خاموشی سے دوسری شادی کر لی تھی۔
عائشہ نے اداکار و فلم ساز شہباز شگری سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ شہباز شگری اور عائشہ نے شادی کے تقریباً 10 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں اورگزشتہ ماہ یہ خبر سننے کو ملی کہ عائشہ نے دوسری شادی کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ کے منگیتر کی سابقہ بیوی عائشہ نے چپکے سے شادی کرلی