اوکاڑہ میں کنسرٹ، آئمہ بیگ کا مداحوں کے ہجوم میں گیتوں پر رقص

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مداحوں کے ہجوم میں مختلف گیتوں پر رقص، آئمہ بیگ کا اوکاڑہ میں کنسرٹ
مداحوں کے ہجوم میں مختلف گیتوں پر رقص، آئمہ بیگ کا اوکاڑہ میں کنسرٹ

صوبہ پنجاب کے مشہور شہر اوکاڑہ میں گیتوں کی بہار آگئی، آئمہ بیگ نے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے ہجوم میں مختلف گیتوں پر رقص کیا۔ شائقینِ موسیقی کی بڑی تعداد نے آئمہ کے ہمراہ خود بھی گلوکاری کی بھرپور پریکٹس کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے اوکاڑہ میں اپنی مصروفیات کے متعلق آگہی دینے کیلئے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

آئمہ بیگ نے انگریزی میں گانا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

تصویری تجزیہ، گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا خوبصورت فوٹو شوٹ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں اوکاڑہ کے اسٹیج پر مداحوں کو مختلف گیت سناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شائقینِ موسیقی کی بڑی تعداد نے آئمہ کے ہمراہ گیت گائے۔

ویڈیوز اور فوٹوز کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام پیغام میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے ٹور کے دوران بہت لطف آیا۔ اوکاڑہ میں پہلا ہی دن ہے اور آپ لوگوں نے کمال کردیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری نے جلد شادی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ زندگی کے متعلق گفتگو کی۔

آج سے 2 ماہ قبل نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ ہم جلد شادی کریں گے جس سے شہباز شگری نے اتفاق کیا اور کہا کہ آئمہ جو بھی کہیں گی، وہ ٹھیک ہے۔

 

Related Posts