سوشل میڈیا پرایک برطانوی ماڈل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے سابق منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا کیا۔
اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے اسٹوریز شیئر کی، جس میں اُس کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے تعلقات ختم کئے ہیں۔
برطانوی ماڈل نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں، انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔
مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا، جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:سونم کپور اور آنند آہوجا نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی
دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔