لاہور، ملکۂ ترنم نور جہاں کے سابق شوہر اعجاز درانی انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، ملکۂ ترنم نور جہاں کے سابق شوہر اعجاز درانی انتقال کر گئے
لاہور، ملکۂ ترنم نور جہاں کے سابق شوہر اعجاز درانی انتقال کر گئے

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور آنجہانی ملکۂ ترنم نور جہاں کے سابق شوہر اعجاز درانی کا بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ملکۂ ترنم نور جہاں کے دوسرے شوہر اعجاز درانی کا انتقال 88 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث ہوا۔ملکۂ ترنم کی زندگی میں ہی اعجاز درانی اور نور جہاں الگ ہوگئے تھے۔

اداکار اعجاز درانی نے ہیر رانجھا نامی فلم میں بے مثال اداکاری کی۔ اعجاز درانی کی نمازِ جنازہ آج نمازِ ظہر کے بعد گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور فلم بینوں نے اداکار اعجاز درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اعجاز درانی نے ہیر رانجھا کی معروف فلم میں اپنی اداکاری سے عوام کے دل جیت لیے۔ رانجھا کے کردار کو اعجاز درانی نے حقیقت کا روپ دیا۔ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا اثاثہ تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

Related Posts