پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخواکے تعلیمی ادارے آج سے ہفتے کے5روزکیلئے کھل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخواکے تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھل گئے
پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخواکے تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھل گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور / کوئٹہ / پشاور: صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز کیلئے کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 3 صوبوں میں آج سے معمول کے مطابق ہفتے کے 5 روز کیلئے تعلیمی سلسلہ بحال کردیا گیا۔ طلباء کی بڑی تعداد کتابوں سے بھرے اسکول بیگز اور دیگر تعلیمی سازوسامان لے کر اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں پہنچ گئی۔

صوبہ سندھ کے سوا ملک بھر میں تعلیمی عمل کورونا ایس او پیز کے تحت معمول کے مطابق جاری ہے۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود گزشتہ ہفتے یہ اعلان کرچکے ہیں کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھولے جائیں گے۔

تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے 5 روز کھلنا تھے تاہم سندھ حکومت نے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کردیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بچوں کی حاضری 50 فیصد تک ہوگی۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کے خاتمہ تک ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے پر پابند ہوں گے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ ایک جانب 100 فیصد بچوں کی اجازت کا اعلان کیا جاتا ہے تو دوسری جانب ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی کہا جارہا ہے۔

قبل ازیں وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا کہ جو حالات اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں بالخصوص نجی تعلیمی اداروں میں ہے اس میں یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلانا ممکن نہیں، سعید غنی

Related Posts