فیصل ایدھی اور ایڈیشنل آئی جی پی سندھ پولیس کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل ایدھی اور ایڈیشنل آئی جی پی سندھ پولیس کا سینئر آفیسرز کے ہمراہ  ایف پی سی سی آئی کا دورہ
فیصل ایدھی اور ایڈیشنل آئی جی پی سندھ پولیس کا سینئر آفیسرز کے ہمراہ  ایف پی سی سی آئی کا دورہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی پی سندھ پو لیس آپریشنز ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے فیڈریشن ہاؤس، کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آفس بیئررز اور ایف پی سی سی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔

اس ہائی پروفائل وفد میں عمران یعقوب منہاس، ایڈیشنل آئی جی پی کراچی، جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ساؤتھ اور اقبال دارا، ڈی آئی جی ٹریفک بھی شامل تھے۔ فیصل عبدالستار ایدھی، چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن گیسٹ آف آرنر تھے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے سامعین کو آگاہ کیا کہ ایدھی فاؤنڈیشن ٹریفک اور شہری ذمہ داریوں سے متعلق تربیتی اسکول قائم کر رہی ہے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں اور امن و امان کے مسائل میں بھی آگاہی پیدا کی جا سکے۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف لاکھانی نے کہا کہ کاروباری برادری پولیس فورس کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور ان کے ساتھ بہتر راوبط چاہتی ہے تاکہ سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دیا جائے اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں مزید سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی ناصر خان نے کہا کہ وہ پولیس فورس کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ ہیں۔ لیکن کاروباری برادری کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کہ حکومت سندھ اور اس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بہتر امن و امان کا مطالبہ کرے۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ 2013 میں کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا تھا اور اب اس کی درجہ بندی 122 ویں نمبر پر آگئی ہے، جو کہ ان کے مطابق ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پچھلے ڈھائی ماہ میں کم از کم 30 فیصد کم ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں سندھ میں اغواء کی وارداتوں میں 80 فیصد کمی آئی ہے، جس کی وجہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران میں تبدیلی اور تبادلے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی پی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ کراچی میں اربن پولیسنگ مغرب کے میٹروپولیٹن شہروں سے بالکل مختلف ہے، ان کے پاس کراچی سے کہیں زیادہ ہائی ٹیک آلات، تکنیکی مہارتیں اور مالی وسائل ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ کراچی ساؤتھ میں حالیہ مہینوں میں جرائم کی شرح میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ بہتری جاری رہے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی لائی گئی ہے اور ارجنٹ پاسپورٹ جاری کرنے کے انداز میں ارجنٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جا سکتا ہے، تاکہ نئے یا تجدید شدہ ڈرائیونگ لائسنس کی ارجنٹ دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔

ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے کنوینر عبدالوہاب جی ایم نے کہا کہ وہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں شرکت کو سراہتے ہیں اور ڈاکٹر امیر شیخ سے ایف پی سی سی آئی کے لیے دو فوکل پرسنز نامزد کرنے کی درخواست کرتے ہیں، جن میں ایک مرد اور ایک خاتون پولیس افسر شامل ہو۔ تاکہ کاروباری برادری میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے ان کے ارجنٹ اور اہم قانونی اور سیکورٹی مسائل کو تیزی سے حل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: خمیسہ گوٹھ جرائم کی آماجگاہ بن گیا، پولیس سرپرستی میں سرعام منشیات اور گٹکے کی فروخت

Related Posts