کرم: بگن کے قریب امدادی سامان لے جانے والے 35 گاڑیوں کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو یہ قافلہ زیریں کرم کے علاقے پاراچنار جا رہا تھا جب بگن کے قریب راستے کے دونوں جانب سے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق قافلے کے ساتھ موجود سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ۔
اس سے قبل حملہ آوروں نے قافلے پر ایک راکٹ فائر کیا جس کی زد میں آ کر ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ گاڑی خراب ہونے کے باعث قافلہ رُک گیا جس کے بعد حملہ آوروں نے مزید فائرنگ کی۔ بعد ازاں، قافلہ ٹل واپس چلا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کراچی میں حادثات اور ڈکیتیوں کا بڑھتا ہوا سلسلہ، دو ہفتوں کے دوران 36 افراد ہلاک، 528 زخمی
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 8 جنوری کو امدادی سامان لے جانے والے 40 گاڑیوں کا ایک قافلہ کرم پہنچا تھا۔ یہ علاقہ 94 دن تک قبائلی جھڑپوں کے نتیجے میں سڑک کی بندش کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے کٹا ہوا تھا۔
یہ قافلہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھیجا گیا تھا اور اس میں خوراک، دوائیں اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ بعد ازاں 10 ٹرک بگن بھیجے گئے جبکہ 30 پاراچنار پہنچے تھے۔