مداحوں کیلئے خوشخبری، اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان شادی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان شادی کیلئے تیار، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان شادی کیلئے تیار، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احسن محسن اکرام نے اداکارہ منال خان کو شادی کی پیشکش کی ہے جس کا انکشاف ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر انہوں نے خود کیا۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکار محسن احسن اکرام نے اداکارہ منال خان کو یومِ اظہارِ محبت (ویلنٹائن ڈے) کی مبارکباد دی۔ 

اداکار احسن محسن 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو منال خان کے ہمراہ منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ نظر آئے، جس پر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ کیا آپ نے منال خان سے منگنی کر لی ہے؟

تاحال احسن محسن اکرام اور منال خان کی طرف سے منگنی یا شادی کے متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا، تاہم اس سے قبل منال خان بھی احسن محسن خان سے محبت کا اقرار کرچکی ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ منال خان نے احسن محسن اکرام کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہوا میں معلق پیار سادہ اور میٹھا ہوتا ہے، جس پر کنزہ ہاشمی نے انہیں لو برڈز(محبت کرنے والے) قرار دیا۔  

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

یاد رہے کہ منال خان کی اپنے قریبی دوست اور اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے چل رہے ہیں تاہم احسن محسن کے منال سے متعلق حالیہ تبصرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے صارفین کو ایک بار پھر تجسس میں مبتلا کر دیا۔

رواں ماہ 3 فروری کے روز انسٹاگرام پر منال خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جوس کا گلاس تھامے دھوپ میں بیٹھی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار احسن محسن نے خود کو منال خان کا “وٹامن اے” قرار دے دیا

Related Posts