احسن خان نے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برٹش ایشین ایکٹر کی ویڈیو پر بننے والی میمز، احسن خان نے ردعمل کا اظہارکردیا
برٹش ایشین ایکٹر کی ویڈیو پر بننے والی میمز، احسن خان نے ردعمل کا اظہارکردیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کے خوبصورت و دلکش اداکار احسن خان نے بالی ووڈ فلم کو ریجیکٹ کرنے کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے بالی ووڈ فلم کو ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں ایک بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، جس کو کرنے کیلئے وہ تیار بھی تھے لیکن انہوں نے فلم کو دوسرے اداکار کے حوالے کردیا تھا۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ اُن دنوں میری نئی نئی شادی ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ میں کافی مصروف تھا اور اسی لئے میں نے فلم کیلئے ساتھی دوست اداکار کا نام تجویز کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز 2022 میں سارہ علی خان کے خوبصورت لباس کے چرچے

احسن خان نے کہا کہ میں نے اپنے دوست میکال ذوالفقار کا نام اس کردار کیلئے تجویز کردیا تھا۔

خیال رہے کہ احسن خان ان دنوں اپنی فلم رہبرا کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں اُن کے مقابل عائشہ عمر نظر آئینگی۔

رہبرا ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس کے ہدایت کار امین اقبال ہیں اور پروڈیوسر سائرہ افضل ہیں۔ احسن خان کو آخری بار فلم چکر میں دیکھا گیا تھا جو کہ عید الفطر پر ریلیز ہوئی تھی۔

Related Posts