پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کو کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران مطالعے کا وقت مل گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ایک لائبریری کی تصویر شیئر کی جہاں وہ مطالعے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔
تصویر کے ساتھ ساتھ احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث میں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے جس سے مجھے یہ وقت اور موقع میسر آیا۔
سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اِس وقت کو مہینوں سے زیرِ التواء مسائل کے حل کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور غیر واضح تصورات کو واضح کیا جاسکتا ہے۔
Corona self quarantine provides time & opportunity to clear & catch up with things pending for months. pic.twitter.com/rORlMmj1LI
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 20, 2020