گرین لائن منصوبہ ہم نےمکمل کیا،لیگی رہنما احسن اقبال جلدبازی میں ہاتھ زخمی کروابیٹھے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:وفاقی حکومت نےعوام سےسےکیاگیاجدیدٹرانسپورٹ کاوعدہ پوراکردیا،وزیراعظم عمران خان کل گرین لائن منصوبےکاافتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کےہاتھوں کل ہونےوالے افتتاح سے قبل ہی ن لیگ کےرہنمااحسن اقبال  آج کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنےپہنچ گئے،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان نے افتتاح کیلئے گرین لائن کے پیڈسٹرین کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو رینجرزکی جانب سے انہیں آگے بڑھنےسے روک دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں :اومی کرون سے کراچی کو کتنا خطرہ، کیا حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے گی؟

اس دوران لیگی کارکنان اور ررینجرزاہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور لیگی کارکنان کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی جس پر احسن اقبال ڈنڈالگنےسےاپناہاتھ زخمی کروابیٹھے۔

Related Posts