اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی سیّد آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ ہر سال بجٹ میں سب سے زیادہ بوجھ غریب آدمی پر ڈالا جاتا ہے۔ بجٹ اچھاہے یا برا، اس کا فیصلہ قوم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ بجٹ اچھا ہے یا برا، اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔ ہر سال بجٹ میں سب سے زیادہ بوجھ غریبوں پر ہی ڈالا جاتا ہے۔ہر شخص کہہ رہا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت لینے کی کیا ضرورت تھی؟
وزیر اعظم کا مری کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ