لوڈ ویڈنگ کی نقل کرنے پر فلم رکشا بندھن کو تنقید کا سامنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوڈ ویڈنگ کی نقل ، اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کو تنقید کا سامنا
لوڈ ویڈنگ کی نقل ، اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کو تنقید کا سامنا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم رکشا بندھنکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اکشے کمار کی فلم کے ٹریلر کے جاری ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بھارت کے پاس گانوں کے ساتھ ساتھ آئیڈیا ز کی بھی کمی ہورہی ہے کیونکہ ایک کے بعد ایک پاکستانی فلموں، گانوں اور میوزک ویڈیوز کی نقالی کی جارہی ہے۔

فلم کا ٹریلر دیکھ کرصارفین کا خیال ہے کہ یہ بالکل لوڈ ویڈنگ کی کاپی ہے، جس کی کہانی جہیز اور اُس سے معاشرے میں پیدا ہونے والی تباہی کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ فلم لوڈ ویڈنگ پاکستان میں بہت زیادہ مشہور ہوئی تھی اور اسے ناظرین نے خوب سراہا تھا۔

اب اکشے کمار کی آنے والی فلم رکشا بندھن کا موازنہ ’لوڈ ویڈنگ‘ سے کیا جا رہا ہے جو کہ ایک ایسے نوجوان کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی غیر شادی شدہ بہنوں کی وجہ سے شادی نہیں کر پا رہا اور جہیز کی برائی سے لڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہاں پر مزے کی بات یہ ہے کہ اکشے کمار کی فلم کے ٹریلر کی کہانی بھی اسی طرح کی ہے۔ آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Akshay Kumar Copies Pakistani Film Load Wedding

Akshay Kumar Copies Pakistani Film Load Wedding

Akshay Kumar Copies Pakistani Film Load Wedding

Akshay Kumar Copies Pakistani Film Load Wedding

Akshay Kumar Copies Pakistani Film Load Wedding

Related Posts