پاک بھارت میچ کے بعد پانڈیا اور جدیجا میں ہونے بات چیت سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت میچ کے بعد پانڈیا اور جدیجا میں ہونے بات چیت سامنے آگئی
پاک بھارت میچ کے بعد پانڈیا اور جدیجا میں ہونے بات چیت سامنے آگئی

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمارے لئے چیلنج ہوتا ہے۔

بھارتی آل راؤنڈرز ہاردک پانڈیا اور رویندرا جڈیجا کی ویڈیو بھارتی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے پلان اور میچ کے دوران کی صورتحال پر گفتگو کی۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی ٹیم اپنے شروع کے تین بیٹرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے، اس بار ہمیں بھی ٹیم کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملا اور ہم نے کیا، جس کی ہمیں بے انتہاء خوشی ہے۔

پانڈیا نے کہا کہ میں پاکستان کے خلاف میچ میں پوری اننگز میں صرف ایک بار جذباتی ہوا اور وہ وقت تھا جب جڈیجا پویلین لوٹ گئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ کھیلنا اور زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہمارے ٹاپ تھری بیٹرز آؤٹ ہو جاتے ہیں تو یہ میچ ہمیں یاد آئے گا۔میں اور جڈیجا 7 سے 8 سالوں سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔

بلے باز جڈیجا کا کہنا تھا کہ کپتان نے مجھ پر اعتماد کرکے پہلے بھیجا، اسی لیے کوشش کی کہ جتنا ہوسکے اسپنرز کو بڑا شاٹ ماروں، ہماری پارٹنر شپ بہت ضروری تھی ‘۔

مزید پڑھیں:گیارہ سالہ عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Posts