پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منظوری کے بعد روبکار جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کی روبکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے جاری کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے شہباز گل کو رہائی کی بابت آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور تھی مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے جیل انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی اطلاع اور اپنی ضمانت منظور ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے، پارٹی اور عمران خان کے لیے جس طرح شہباز ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے آج ان کی اس جرات پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز بیانات پر مبنی تقریر اور اداروں کے خلاف بیانات پر شہباز گل کو9 اگست کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

Related Posts