اسرائیل پر حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد جہاں دنیا بھر میں اس پر ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، مختلف ممالک امن کے قیام پر زور دے رہے ہیں وہیں بھارت میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

ہندوتوا کے نظریے سے وابستہ انتہا پسند تنظیموں خاص طور پر برسر اقتدار نسل پرست جماعت کے آئی ٹی سیلز کی جانب سے ہندوستانی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غزہ کہاں واقع ہے، حماس کیا ہے؟

اس مہم کے ذریعے غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں، فیک تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں اور فرضی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

اس صورتحال میں بھارت کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ذمہ دار شہریوں کو اس طرح کی آن لائن مہم کے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے اس کو روکنے پر توجہ دینی چاہئے ورنہ اس کے منفی اثرات ملک کی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مرتب ہوسکتے ہیں۔

Related Posts