پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میراایک بار پھر لائم لائٹ میں آگئیں اور ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بات کرکے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا موضوع بحث دے دیا ہے۔
اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سےبہت مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
‘
یہ کہتے ہوئے میرا وہاں سے اُٹھ کر چلی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس رپورٹر کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسے اداکارہ سے ایسا سوال ہی نہیں کرنا چاہیئے جس سے انہیں تکلیف پہنچے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے میرا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ چند نے انہیں وقت پر شادی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔