سخت ٹریننگ کے بعد سننے کو ملا کہ بیمار اور کمزور لگ رہے ہو، ویرات کوہلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سخت ٹریننگ کے بعد سننے کو ملا کہ بیمار اور کمزور لگ رہے ہو، ویرات کوہلی
سخت ٹریننگ کے بعد سننے کو ملا کہ بیمار اور کمزور لگ رہے ہو، ویرات کوہلی

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارحانہ بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ فٹنس پلان کی وجہ سے وزن میں کمی پر والدہ کی تشویش دور کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2010میں سخت ٹریننگ اور خوراک میں احتیاط کی وجہ سے دبلا ہونے لگا تو والدہ کی جانب سے روز فکرمندی کا اظہار کیا جاتا کہ کتنے کمزور ہوتے جارہے ہو۔

اکثر مائیں ایسا ہی کہتی ہیں، ان کو سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ کھیل کیلئے درکار پروفیشل ازم اور صحت کے بارے میں عمومی فکر مندی میں فرق ہوتا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر کوئی بچہ فربہ نظر نہیں آتا تو یہی کہا جاتا ہے کہ بیمار ہوگیا، کوئی مسئلہ ہے، میری والدہ بھی کئی روز تک اسی طرح کے جملے دہراتی رہیں۔

ویرات نے کہا کہ کبھی کبھی ان کی باتوں پر عجیب سا احساس بھی ہوتا تھا کہ پورا دن محنت کرو، فٹنس میں بہتری کیلئے سخت ٹریننگ کے بعد اگلے روز سننے کو ملا کہ بیمار اور کمزور لگ رہے ہو۔

Related Posts