اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے بعد کرونا وائرس کی صورتحال کا تجزیہ کرینگے،حالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے تک ہوٹل، سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاؤس کھول دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت نے کہا کہ متاثرہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی جائے گی،گیسٹ ہاؤسز کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ بھی بہت جلد کرلیا جائے گا۔
زلفی بخاری نے کہاکہ عید الاضحی سے پہلے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے،صوبوں کی مشاورت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے ایس او پیز اور گائیڈ لائن تیار کر لی گئی ہیں۔
زلفی بخاری ے کہاکہ عید الاضحی کے بعد کرونا وائرس کی صورتحال کا تجزیہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے تک ہوٹل، سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاؤس کھول دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی جائے گی۔ زلفی بخاری نے کہاکہ گیسٹ ہاؤسز کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ بھی بہت جلد کرلیا جائے گا۔