طلاق کے بعد بل گیٹس بھی محبت میں مبتلا، جانئے دنیا کے امیر شخص کی گرل فرینڈ کون ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس بھی بالآخر عشق اور محبت کی راہوں کے راہی بن گئے۔

دنیا کے امیر شخص نے طلاق کے کافی عرصے بعد آخر کار اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں لب کشائی کردی ہے اور بتایا ہے کہ وہ کس کے دام محبت کے اسیر ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

راکھی ساونت نے مفتی عبد القوی کی شادی کی پیشکش کا جواب دے دیا

69 سالہ بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات پر کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

بل گیٹس نے بتایا کہ ہم دونوں اولمپکس میں بھی جا رہے ہیں اور وہاں بہت سے یادگار دن گزاریں گے۔

اپنی طلاق سے متعلق بل گیٹس نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی طلاق تھی جس کا پچھتاوا بھی سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس اورملینڈا کی طلاق 2021 میں ہوئی تھی۔

Related Posts