بھارت کو پچھاڑ کر پاکستان باکسنگ ایشین چیمپئن بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی پاک

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو چت کر کے ایشین چیمپئن بن گئے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے پروفشینل باکسنگ کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شہیر آفریدی کا بھارتی باکسر رونت سولنکی سے میچ ہوا جس میں پاکستانی باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں روایتی حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جس میں دونون نے ایک دوسرے پر بڑھ کر حملے کیے تاہم دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھرپور دفاع اور جواب دیتے ہوئے پوزیشن مضبوط کر کے راؤنڈ اپنے نام کیا۔

تیسرے راؤنڈ کے عین اختتامی لمحات کے آخری منٹ میں شہیر آفریدی نے رونت سولنکی کے منہ پر ایک مکا مارا کہ وہ پہلے لڑکھڑائے اور پھر گرتے گرتے سنبھل گئے۔

امپائر نے مقابلے کو ناک آؤٹ قرار دیتے ہوئے شہیر آفریدی کو فاتح قرار دیا، اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی باکسر نے پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹگری میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

Related Posts