کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں شادی کے صرف چار ماہ بعد بیوی شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگئی۔
متاثرہ شخص کاظم کی جانب سے اپنی بیوی کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ سے چار ماہ قبل شادی کی تھی، شادی پر فاطمہ کے باپ نے حق مہر کے نام پر 50 لاکھ روپے لیے، دیگر شادیوں کے انکشاف پر ملزمہ والدین کے ہمراہ فرار ہو گئی۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ گھر سے 18 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئی۔
اے این ایف کی پشاور ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون صحافی کیساتھ بدسلوکی
دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ پہلے بھی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہے اور ضامنت پر ہے ، قبل ازیں ملزمہ پر پہلے شوہر کے ماموں کو ساتھیوں کے ہمراہ لوٹنےکا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف پہلے شوہر نے تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔