افغان شہریوں کی وطن واپسی، مزید 5000تارکینِ وطن افغانستان لوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 ہزار مزید افغان وطن واپس لوٹ گئے جس سے وطن لوٹنے والوں کی مجموعی تعداد 82ہزار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مزید 5 ہزار 46 افغان باشندے اپنے ملک لوٹ گئے جن میں 1 ہزار 241 مرد، 1 ہزار2 خواتین اور 2 ہزار 753 بچے شامل ہیں۔310 خاندانوں پر مشتمل افغان باشندوں کو 153 گاڑیوں میں روانہ کیا گیا۔

نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ مستعفی

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 81 ہزار 974 افغان پناہ گزین وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ غیر قانونی تارکینِ وطن مختلف آبادیوں میں مقیم ہیں جن کو وطن واپس بھیجنے کیلئے کارروائی کا آغاز یکم نومبر سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن 

نگران حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو متنبہ کیا تھا کہ یکم نومبر سے قبل اپنے اپنے ممالک واپس لوٹ جائیں۔ بصورتِ دیگر غیر ملکی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی افراد کی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ گرفتار غیر ملکیوں کیلئے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کردئیے گئے۔

کیمپس میں رجسٹریشن ڈیسک پر ایف آئی اے کے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کے سافٹ وئیر کو بارڈر مینجمنٹ سافٹ وئیر سے منسلک کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے پر بھی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ 

Related Posts