افغانستان میں گرنے والا طیارہ امریکی فوج کا ہے، طالبان کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

afghanistan plance crash
afghanistan plance crash

کابل: افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں گرنے والا طیارہ امریکی فوج کا ہےجس میں امریکی سی آئی اے کے متعدد اہلکا ر ہلاک ہوگئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کااپنے بیان میں کہناتھا کہ ’غزنی کے ضلع دہ یاک میں، ایک خصوصی امریکی طیارہ خفیہ مشن کے لیے اس علاقے میں تھا جو گر کر تباہ ہوا، طیارے میں عملے کے تمام اہلکار اور متعدد سینئر امریکی سی آئی اے افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ مسافر طیارہ ہرات سے کابل کے لیے پرواز کررہا تھا جو صوبہ غزنی کے مشرقی ضلع دیہک کے پہاڑی علاقے میں گر کر تبا ہوگیا، طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب گرا جس میں سوار  تمام مسافر اور عملے کے افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان نےمسافر طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہےجس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

Related Posts