نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، افغان طالبان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، افغان طالبان
نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، افغان طالبان

کابل:افغان طالبان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا تک افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ جب تک امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اس وقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے۔جو بائیڈن نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر افغانستان سے فوج نکالنے سے متعلق نئے فیصلے کا اعلان کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ افغان امن کانفرنس استنبول میں 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔

مزید پڑھیں: 11ستمبر کو افغانستان سے اپنی فوج واپس بلالیں گے، امریکی صدر کا اعلان

Related Posts