افغان طالبان نے رات گئے محفل موسیقی سجانے والے 14 افراد کو حراست میں لے لیا، زیرحراست افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔
افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان حکام نے رات کے وقت موسیقی بجانے اور گانے گانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
افغان پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد رات دیر تک ایک گھر میں محفل موسیقی میں شریک تھے جہاں گانے بجائیں جارہے تھے۔
سرکاری حکام نے کہا کہ اس طرح کی محفلوں سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔
یاد رہے کہ امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں اقردار پر براجمان ہونے والے طالبان نے موسیقی کے حوالے سے انتہائی سخت پالیسی نافذ کررکھی ہے۔
طالبان نے موسیقی کو “اخلاقی فساد” اور عوامی بے چینی کا سبب قرار دیتے ہوئے موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹمز کو تلف کیا۔