ٹی ٹی پی کے لوگوں کو پاکستان کے حوالے نہیں کریں گے۔افغان طالبان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹی پی کے لوگوں کو پاکستان کے حوالے نہیں کریں گے۔ترجمان افغان طالبان
ٹی ٹی پی کے لوگوں کو پاکستان کے حوالے نہیں کریں گے۔ترجمان افغان طالبان

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم ٹی ٹی پی کے لوگوں کو پاکستان کے حوالے نہیں کریں گے، نہ ہی  افغان سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کی موجودہ صورتحال، خواتین کے حقوق اور دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو افغان سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گفتگو کے دوران ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت کے سربراہ کے متعلق آئندہ چند روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے حوالے نہیں کریں گے، افغانستان پر پورا کنٹرول ہے۔

دوسری جانب ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ اتنی آسانی سے ہم نے افغانستان کو کیسے ٹیک اوور کیا؟ سابق افغان حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔ نئی حکومت کے تحت خواتین کو تحفظ حاصل ہوگا۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ افغان خواتین تعلیم حاصل کرنا چاہیں یا دفاتر جانا چاہیں تو انہیں ایمنسٹی حاصل ہوگی۔ قبل ازیں طالبان کے نائب امیر ملا برادر نے ویڈیو پیغام جاری کرکے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔

طالبان کے نائب امیر ملا برادر کا کہنا ہے کہ طالبان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔ شاندار فتح پر افغان عوام اور طالبان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس رستے سے گزرے ہیں، وہ غیر متوقع تھا۔ طالبان اس پوزیشن پر پہنچ گئے جس کی کبھی توقع نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل طالبان نے افغانستان کے سرکاری ٹی وی کی نشریات شروع کردیں جس کے دوران میزبان نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی گئی۔

ملک کی سڑکوں پر طالبان نے نیوز رپورٹنگ بھی شروع کردی۔ نئی افغان حکومت کے متعلق شہریوں سے رائے لیتے رہے۔ طالبان کے نمائندوں نے نجی ٹی وی طلوع نیوز کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: طالبان نے افغان سرکاری ٹی وی کی نشریات شروع کردیں

Related Posts