دبئی ایکسپو میں افغان پویلین طالبان کے قبضے کے بعد بند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی ایکسپو میں افغان پویلین طالبان کے قبضے کے بعد بند کردیا گیا
دبئی ایکسپو میں افغان پویلین طالبان کے قبضے کے بعد بند کردیا گیا

دبئی: نئی طالبان حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دوبئی میں جاری عالمی ایکسپو سینٹر میں مصنوعات کا میلا جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے افغان پویلین کو بند کردیا ہے۔

افغانستان تقریباً 200 ممالک میں سے ایک تھا جو چھ مہینے کے لیے جاری میلے میں شرکت کر رہا تھا ، میلے کا انعقاد گزشتہ سالوں سے دبئی میں کیا جارہا ہے۔ تاہم اس سال عالمی وبائی مرض کی وجہ سے میلے کے منتظمین کو ایک سال تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دبئی میں جاری میلے کے لیے گزشتہ افغان حکومت اور انتظامیہ کے درمیان “افغانستان پویلین ” کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب ملک میں طالبان کے اقتدار کے بعد پویلین کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا۔

عمارت کے ایک سیکورٹی گارڈ نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ کئی ہفتوں سے وہاں کسی کو کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔

ایکسپو کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر میں افغانستان پویلینوں کی ایک چھوٹی سی تعداد رکھی گئی جنہیں بغیر وجہ بتائے بند کردیا گیا ہے۔ تاہم سابقہ ​​افغان حکومت اس نمائش کی ذمہ دار تھی۔

ایکسپو حکام پہلے بھی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ یہ تقریب غیر سیاسی ہے۔ طالبان حکومت اب تک بین الاقوامی پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد سے، طالبان حکومت کو مغربی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جمعرات کو ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے دوران ، اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سہ رخی پرچم دیگر شریک ممالک کے جھنڈوں کے درمیان پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ طالبان اپنے ملک کو اسلامی امارت افغانستان کہتے ہیں اور ایک مختلف جھنڈا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلپائن کے صدر کی بیٹی کا اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

Related Posts