طالبان سے جھڑپیں جاری، افغان آرمی چیف عبدالولی احمد زئی عہدے سے برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان سے جھڑپیں جاری، افغان آرمی چیف عبدالولی احمد زئی عہدے سے برطرف
طالبان سے جھڑپیں جاری، افغان آرمی چیف عبدالولی احمد زئی عہدے سے برطرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپیں اور خانہ جنگی جاری ہے جبکہ اس دوران افغان آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا چیف آر آرمی اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ میں پسپائی پر آرمی چیف کے کردار پر سوالات اٹھ رہے تھے۔ افغان حکومت نے جنگ کی سربراہی عبدالولی احمد زئی کے ہاتھ سے چھین کر جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو دے دی۔ 

خیال رہے کہ افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں اور صوبوں پر قبضے جاری ہیں جو 2 مزید صوبوں میں سرکاری فوج کو پسپا کرنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 9 صوبوں پر قبضہ کرچکے ہیں، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

 جنگجو گروہ نے تازہ ترین پیش قدمی کے دوران افغانستان کے مزید 2 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا۔ صوبہ فراہ اور درخشاں کے دارالحکومت کا کنٹرول افغان حکومت کے ہاتھوں سے نکل کر طالبان کے ہاتھوں میں آگیا۔

 طالبان نے فراہ شہر میں گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا۔ ایک ہفتے کے دوران طالبان کا یہ 9ویں صوبے پر قبضہ ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: 7روزمیں طالبان کا 9 صوبوں پر قبضہ، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

قبل ازیں طالبان نے افغانستان کے قبضہ شدہ علاقوں پر گرفت مضبوط کر لی، جو بائیڈن حکومت کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کو قوم کیلئے لڑنا ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان رہنماؤں کو طالبان کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔افغان فوجیوں کی تعداد طالبان سے زیادہ ہے جو لڑنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان رہنماؤں کو قوم کیلئے متحد ہونا ہوگا۔امریکی صدر جو بائیڈن

Related Posts