راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل، دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔